كتاب البر و الصلة نیکی اور صلہ رحمی کا بیان کسی کے گھر میں بغیر اجازت داخل ہونے کی ممانعت
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی قاصد کے ساتھ آئے تو وہی اس کا اذن ہے۔“
تخریج الحدیث: «مسند احمد: 533/2. قال شعيب الارناوط: اسناده قوي. طبراني اوسط، رقم: 6630. ادب المفرد، رقم: 1075.»
|