أبواب تفريع استفتاح الصلاة ابواب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل 160. باب صِفَةِ السُّجُودِ باب: سجدہ کرنے کا طریقہ۔
ابواسحاق کہتے ہیں کہ براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے ہمیں سجدہ کرنے کا طریقہ بتایا تو انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر رکھے اور اپنے دونوں گھٹنوں پر ٹیک لگائی اور اپنی سرین کو بلند کیا اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح سجدہ کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/التطبیق 51 (1105)، (تحفة الأشراف: 1864)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/303) (ضعیف)» (اس کے راوی شریک ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سجدے میں اعتدال کرو ۱؎ اور تم میں سے کوئی شخص اپنے ہاتھوں کو کتے کی طرح نہ بچھائے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/المواقیت 8 (532)، والأذان 141 (822)، صحیح مسلم/الصلاة 45 (493)، سنن الترمذی/الصلاة 93 (276)، سنن النسائی/الافتتاح 89 (1029)، والتطبیق 50 (1104)، 53 (1111)، (تحفة الأشراف: 1237)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 21 (892)، مسند احمد (3/109، 115، 177، 179، 191، 202، 214، 231، 274، 279، 291)، سنن الدارمی/الصلاة 75 (1361) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اپنی ہیئت درمیانی رکھو اس طرح کہ پیٹ ہموار ہو اور دونوں کہنیاں زمین سے اٹھی ہوئی اور پہلووں سے جدا ہوں اور پیٹ ران سے جدا ہو۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو دونوں ہاتھ (بغل سے) جدا رکھتے یہاں تک کہ اگر کوئی بکری کا بچہ آپ کے دونوں ہاتھوں کے نیچے سے گزرنا چاہتا تو گزر جاتا۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصلاة 46 (238)، سنن النسائی/التطبیق 52 (1110)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 19 (880)، (تحفة الأشراف: 18083)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/331، 332)، سنن الدارمی/الصلاة 79 (1370) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کے پیچھے سے آیا (اور آپ سجدے میں تھے) تو میں نے آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح سجدہ کئے ہوئے تھے کہ اپنے دونوں بازو پسلیوں سے جدا کئے ہوئے تھے اور اپنا پیٹ زمین سے اٹھائے ہوئے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 5357)، وقد أخرجہ: مسند احمد 1/292، 302، 305، 316، 317، 339، 343، 354، 362، 365) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
احمر بن جزء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو اپنے دونوں بازو اپنے دونوں پہلوؤں سے جدا رکھتے یہاں تک کہ ہمیں (آپ کی تکلیف و مشقت پر) رحم آ جاتا۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 19 (880)، (تحفة الأشراف: 80)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/30، 4/342، 5/31) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اپنے دونوں ہاتھ کتے کی طرح نہ بچھائے اور چاہیئے کہ اپنی دونوں رانوں کو ملا کر رکھے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 13592)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة 85 (269)، سنن النسائی/التطبیق 38 (1092)، مسند احمد (2/381) (حسن) (ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود: 837/2)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|