أبواب تفريع استفتاح الصلاة ابواب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل 166. باب النَّهْىِ عَنِ التَّلْقِينِ باب: امام کو تلقین کرنا اور بتانا منع ہے۔
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علی! تم نماز میں امام کو لقمہ مت دیا کرو“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ابواسحاق نے حارث سے صرف چار حدیثیں سنی ہیں اور حدیث ان میں سے نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 10046)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/146) (ضعیف)» (اس کی سند میں حارث اعور نہایت ضعیف راوی ہے، نیز یہ حدیث ابواسحاق نے حارث سے نہیں سنی)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف الحارث الأ عور ضعيف جدًا انظر ميزان الإعتدال (1/ 435437) وقال العراقي: ضعفه الجمھور (التقييد والايضاح ص 311) وقال الھيثمي: ضعفه الجمھور (مجمع الزوائد 149/9) و قال ابن الملقن: ضعفه الجمھور و وثقه بعضھم (البدرالمنير 453/5) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 45 |