ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اپنے دونوں ہاتھ کتے کی طرح نہ بچھائے اور چاہیئے کہ اپنی دونوں رانوں کو ملا کر رکھے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 13592)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة 85 (269)، سنن النسائی/التطبیق 38 (1092)، مسند احمد (2/381) (حسن) (ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود: 837/2)»
Abu Hurairah reported the Prophet ﷺ as saying: when one of you prostrates himself, he should not stretch out his forearms ( on the ground) like a dog and he should join both of his thighs.
USC-MSA web (English) Reference: Book 2 , Number 900
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن صححه ابن خزيمة (653 وسنده حسن)
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 901
901۔ اردو حاشیہ: ➊ حضرت ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ جب آپ سجدہ کرتے تو اپنی رانوں میں فاصلہ کرتے اور اپنے پیٹ کو بھی اٹھائے ہوتے اسے رانوں کا سہارا نہ دیتے۔ [سنن ابي دائود۔ حديث 735] ➋ سجدہ کرنے کا یہ طریقہ مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے ہے۔ کیونکہ عورتوں کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدے کاکوئی الگ طریقہ بیان نہیں فرمایا۔ اس سلسلے میں جو روایات بیان کی جاتی ہیں۔ ان میں کوئی بھی صحیح نہیں ہے۔ تفصیل کے لئے دیکھئے حافظ یوسف صلاح الدین کی کتاب کیا عورتوں کا طریقہ نماز مردوں سے مختلف ہے۔ [مطبوعه دارالسلام]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 901