أبواب تفريع استفتاح الصلاة ابواب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل 177. باب فِي مَسْحِ الْحَصَى فِي الصَّلاَةِ باب: نماز میں کنکری ہٹانے کے حکم کا بیان۔
ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں کوئی نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو رحمت اس کا سامنا کرتی ہے، لہٰذا وہ کنکریوں پر ہاتھ نہ پھیرے ۱؎“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الصلاة 163 (379)، سنن النسائی/السھو 7 (1192)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 63 (1027)، (تحفة الأشراف: 11997)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/150، 163)، سنن الدارمی/الصلاة 110 (1428) (ضعیف)» (ابوالأحوص لین الحدیث ہیں)
وضاحت: ۱؎: کنکریوں پر ہاتھ پھیرنے سے مراد انہیں برابر کرنا ہے تاکہ ان پر سجدہ کیا جا سکے۔ قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
مشكوة المصابيح (1001) أخرجه الترمذي (379 وسنده حسن) وابن ماجه (1028 وسنده حسن) أبو الأحوص الليثي وثقه الجمھور، وللحديث شواھد منھا الحديث الآتي (946)
معیقیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نماز پڑھنے کی حالت میں (کنکریوں پر) ہاتھ نہ پھیرو، یعنی انہیں برابر نہ کرو، اگر کرنا ضروری ہو تو ایک دفعہ برابر کر لو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/العمل في الصلاة 8 (1207)، صحیح مسلم/المساجد 12 (546)، سنن الترمذی/الصلاة 167 (380)، سنن النسائی/السھو 8 (1193)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 62 (1026)، (تحفة الأشراف: 11485)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/426، 5/425، 426)، سنن الدارمی/الصلاة 110 (1427) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (1207) صحيح مسلم (546)
|