غزوات کے بیان میں जंगों और लड़ाइयों के बारे में غزوہ بدر میں فرشتوں کا حاضر ہونا۔
سیدنا رفاعہ بن رافع زرقی رضی اللہ عنہ جو کہ جنگ بدر میں شریک تھے، کہتے ہیں کہ جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا کہ آپ بدر (لڑنے) والوں کو اپنے درمیان کیسا سمجھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب مسلمانوں میں افضل (سمجھتا ہوں)۔“ یا اسی طرح کی کوئی اور بات کہی تو جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ اسی طرح جو فرشتے جنگ بدر میں حاضر ہوئے تھے (وہ بھی تمام فرشتوں میں افضل ہیں)۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر کے دن فرمایا: ”یہ جبرائیل علیہ السلام اپنے گھوڑے کا سر تھامے ہوئے اور لڑائی کے ہتھیار لگائے ہوئے (آئے) ہیں۔“
|