مختصر صحيح بخاري
غزوات کے بیان میں
غزوہ بدر میں فرشتوں کا حاضر ہونا۔
حدیث نمبر: 1605
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر کے دن فرمایا: ”یہ جبرائیل علیہ السلام اپنے گھوڑے کا سر تھامے ہوئے اور لڑائی کے ہتھیار لگائے ہوئے (آئے) ہیں۔“