غزوات کے بیان میں जंगों और लड़ाइयों के बारे में عمرہ قضاء کا بیان۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے حالت احرام میں نکاح کیا اور احرام کھولنے کے بعد ان سے صحبت کی اور ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سرف ہی میں (جہاں نکاح ہوا تھا) فوت ہوئیں۔ (فائدہ: ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا خود اپنے نکاح کا قصہ بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت احرام میں نہیں تھے۔ (صحیح مسلم) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو شاید خبر بعد میں ملی ہو گی۔)
|