غزوات کے بیان میں जंगों और लड़ाइयों के बारे में ”جب تم میں سے دو گروہوں نے ہمت ہارنا چاہی اور اللہ ان کا مدد گار تھا“۔ (سورۃ آل عمران: 122)
فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا کہ میں نے غزوہ احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دو مرد دیکھے جو سفید کپڑے پہنے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے خوب لڑ رہے تھے۔ میں نے ان کو کبھی نہیں دیکھا نہ اس سے پہلے نہ اس کے بعد۔
فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن اپنے ترکش سے تیر نکال کر میرے سامنے رکھے اور فرمایا: ”(اے سعد رضی اللہ عنہ) تیر چلا تجھ پر میرے ماں باپ قربان ہوں۔“
|