غزوات کے بیان میں जंगों और लड़ाइयों के बारे में غزوہ بدر میں شریک مسلمانوں کی تعداد۔
سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے بیان کیا جو کہ بدر میں موجود تھے کہ ان کی تعداد اتنی ہی تھی جتنی طالوت (بادشاہ) کے ساتھ والوں کی تھی، جو ان کے ساتھ نہر پار کر گئے تھے اور وہ تین سو دس سے کچھ اوپر آدمی تھے۔ سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم! سوائے مومن (لوگوں) کے کوئی ان کے ساتھ دریا پار نہ جا سکا۔ (دیکھئیے سورۃ البقرہ کی آیت: 249)
|