غزوات کے بیان میں जंगों और लड़ाइयों के बारे में غزوہ ذات قرد کا بیان۔
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں صبح کی اذان سے پہلے (مدینہ سے غابہ کی طرف) چلا۔ ذی قرد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دودھ والی اونٹنیاں چر رہی تھیں، راہ میں مجھے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا غلام ملا اور اس نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنیاں پکڑی گئیں .... اور طویل حدیث ذکر کی جو کہ پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں۔۔۔ باب: جس شخص نے دشمن کو دیکھ کر بلند آواز سے پکارا کہ۔۔۔) اور اس حدیث کے آخر میں سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پھر ہم سب واپس آ گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ پہنچنے تک مجھے اپنی اونٹنی پر بٹھا کر لائے۔
|