غزوات کے بیان میں जंगों और लड़ाइयों के बारे में سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کا یمن کی طرف جانا۔
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں یمن میں تھا کہ یمن کے دو آدمیوں ذوکلاع اور ذوعمرو سے ملا اور میں ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں باتیں کرنے لگا۔ ذوعمرو نے مجھ سے کہا کہ جو کچھ تو بیان کرتا ہے اگر تیرے صاحب کے بارے میں درست ہے تو اسے تو وفات پائے ہوئے تین روز ہو گئے اور پھر دونوں میرے ہمراہ مدینہ آئے، رستے میں کچھ سوار مدینہ کی طرف سے آتے ہوئے دکھائی دیے تو ہم نے ان سے پوچھا تو وہ بولے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ رضامندی عام خلیفہ ہو گئے اور باقی سب خیریت ہے۔ ان دونوں (ذوکلاع اور ذوعمرو) نے کہا کہ اپنے صاحب کو خبر کر دینا کہ ہم یہاں تک کہ آئے تھے، اگر اللہ نے چاہا تو ہم پھر آئیں گے اور وہ دونوں یمن کی طرف چلے گئے۔
|