الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام विवाह, पत्नियों के बीच न्याय, बच्चों की परवरिश, बच्चों के बीच न्याय और बच्चों के अच्छे नाम شادی سے پہلے عورت کو دیکھ لینا چاہیئے “ शादी से पहले लड़की को देख लेना चाहिए ”
سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی آدمی کے دل میں کسی عورت سے منگنی کرنے کی خواہش پیدا ہو تو وہ (پہلے) اسے دیکھ لے، اس میں کوئی حرج نہیں۔“
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی آدمی کسی عورت کو منگنی کا پیغام بھیجے تو وہ اس کی جس صفت کی بنا پر اس سے شادی کرنا چاہتا ہے، اسے دیکھ لے۔“
سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی کسی کو منگنی کا پیغام بھیجے، تو اسے دیکھ لینے میں کوئی حرج نہیں، اگرچہ اس عورت کو علم نہ ہو، بشرطیکہ وہ منگنی کی وجہ سے دیکھ رہا ہے۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ایک انصاری عورت سے شادی کرنا چاہی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”اسے دیکھ لے، کیونکہ انصاریوں کی آنکھیں (عموما چھوٹی) ہوتی ہیں۔“
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ایک عورت کو شادی کا پیغام بھیجا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”اسے دیکھ لو، کیونکہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ (اس بنا پر) تمہارے درمیان محبت ڈال دی جائے۔“
|