الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام विवाह, पत्नियों के बीच न्याय, बच्चों की परवरिश, बच्चों के बीच न्याय और बच्चों के अच्छे नाम شادی نہ کرنا رہبانیت ہے “ विवाह न करने का अर्थ दुनिया से संमंध तोड़ देना है ”
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا عورتوں کو ترک کرنے معاملہ پیش آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف پیغام بھیجا: ”عثمان مجھے رہبانیت کا حکم نہیں دیا گیا، کیا تو نے میری سنت سے بےرغبتی کی ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا طریقہ یہ ہے کہ میں نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں، روزہ بھی رکھتا ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں اور عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں اور طلاق بھی دیتا ہوں، جس نے میری سنت سے منہ موڑا وہ مجھ سے نہیں ہے۔ عثمان تیرے اہل کا تجھ پر حق ہے اور تیرے نفس کا تجھ پر حق ہے۔“ سعد کہتے ہیں: اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عثمان کو ان کی حالت پر برقرار رکھتے تو مسلمان یہ عزم کر چکے تھے کہ وہ خصی ہو کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لیے ہر شے سے یکسو ہو جائیں گے۔
|