الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام विवाह, पत्नियों के बीच न्याय, बच्चों की परवरिश, बच्चों के बीच न्याय और बच्चों के अच्छे नाम بیوی کے ساتھ شفقت کرنا “ पत्नी के साथ प्यार से रहना ”
سیدنا ابوکبشہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں بہترین لوگ وہ ہیں جو اپنی بیوی کے لیے بہترین ہوں۔“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں بہترین شخص وہ ہے جو اپنے اہل کے لیے بہترین ہو۔ جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہو جائے تو اس کا (برا تذکرہ) ترک کر دیا کرو۔“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل کے لیے بہترین ہے اور میں اپنے اہل کے حق میں سب سے بہتر ہوں۔ جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہو جائے تو اس کا (برا تذکرہ) نہ کیا کرو۔“
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگاہ ہو جاؤ، ممکن ہے کہ تم میں سے کوئی اپنی بیوی کی لونڈی کی طرح پٹائی کر دے۔ خبردار، تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنی بیوی کے لیے بہتر ہے۔“
|