الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام विवाह, पत्नियों के बीच न्याय, बच्चों की परवरिश, बच्चों के बीच न्याय और बच्चों के अच्छे नाम اعمال صالحہ میں بیوی کا اپنے خاوند کی اقتدا کرنا “ पत्नी को अपने पति का पालन अच्छे कर्मों में करना चाहिए ”
سہل بن معاذ بن انس اپنے باپ سے رویت کرتے ہیں کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! میرا خاوند جہاد کے لیے روانہ ہو گیا ہے اور میں اور اس کے تمام (اچھے) اعمال میں اس کی اقتدا کرتی تھی، اب آپ مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیں جو مجھے اس کے عمل (کے درجے) تک پہنچا دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”کیا تو طاقت رکھتی ہے کہ (مسلسل) قیام کرتی رہے اور آرام نہ کرے اور (مسلسل) روزے رکھتی رہے اور کسی دن افطار نہ کرے اور (مسلسل) اللہ کا ذکر کرتی رہے اور (کبھی) اس سے غفلت نہ برتے، یہاں تک کہ وہ لوٹ آئے؟۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اس عمل کی طاقت نہیں رکھتی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تجھے ان اعمال کو انجام دینے کی طاقت مل بھی جائے تو پھر بھی تو اس کے عمل کے دسویں حصے تک بھی نہیں پہنچ سکے گی۔“
|