الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام विवाह, पत्नियों के बीच न्याय, बच्चों की परवरिश, बच्चों के बीच न्याय और बच्चों के अच्छे नाम عورتوں کا عیدگاہ میں جانا “ औरतों का ईदगाह जाना ”
سیدہ حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: ہم نے سیدہ ام عطیہ رضی الله عنہا سے سوال کیا: کیا تو نے یہ بات رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، میرے باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں۔ وہ جب بھی حدیث بیان کرتیں تو کہتی تھیں میرے باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں۔ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جواں عمر اور پردہ نشیں عورتوں کو نکالو، انہیں چاہئے کہ وہ عید میں اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں اور حائضہ عورتیں مسلمان کی جائے نماز سے علیحدہ ہو کر بیٹھیں۔“
سیدنا عبدللہ بن رواحہ انصاری رضی الله عنہ کی بہن سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(عیدین کے لیے) ہر اس عورت پر نکلنا فرض ہے، جو کمربند باندھتی ہو یعنی بالغ ہو۔“
سیدنا عبدللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیٹیوں اور بیویوں کو حکم دیتے کہ وہ عیدین کے لیے نکلا کریں۔
|