الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام विवाह, पत्नियों के बीच न्याय, बच्चों की परवरिश, बच्चों के बीच न्याय और बच्चों के अच्छे नाम خاوند کی عدم موجودگی میں بیوی کا غیروں کے لیے میک اپ کرنا “ पति के पीछे दूसरों के लिए पत्नी का सजना संवरना ”
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین آدمیوں کے (عذاب کے) بارے میں تو مت سوال کر: (۱) ایسا آدمی جو جماعت سے علیحدہ ہو گیا اور امام کی نافرمانی کی ہو اور اسی حالت میں مر گیا ہو، (۲) ایسی لونڈی یا غلام جو (اپنے مالک سے) بھاگ گیا ہو اور اسی حالت میں مر گیا اور (۳) ایسی عورت کہ اس کا شوہر اس سے غائب ہو اور وہ اس کے دنیاوی اخراجات پورے کر کے گیا ہو، پھر بھی وہ (اس کی عدم موجودگی میں) بن سنور ک باہر نکلی ہو۔ ان کے بارے میں تو مت پوچھ (کہ یہ کتنے بڑے مجرم ہیں)۔ اسی طرح تین آدمی ہیں (ان کے عذاب کے بارے میں بھی) مت دریافت کر: (۱) ایسا آدمی جس نے اللہ سے اس کی چادر چھیننے (کی کوشش کی ہو) اور اس کی چادر کبریائی ہے اور اس کا ازار عزت (و طاقت) ہے۔ (۲) ایسا آدمی جس نے اللہ کے حکم میں شک کیا ہو اور (۳) ایسا شخص جو اللہ کی رحمت سے نا امید ہو گیا ہو۔“
|