Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام
شادی سے پہلے عورت کو دیکھ لینا چاہیئے
حدیث نمبر: 1440
-" انظر إليها فإنه أحرى أن يؤدم بينكما".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ایک عورت کو شادی کا پیغام بھیجا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: اسے دیکھ لو، کیونکہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ (اس بنا پر) تمہارے درمیان محبت ڈال دی جائے۔