سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام
شادی سے پہلے عورت کو دیکھ لینا چاہیئے
حدیث نمبر: 1439
-" انظر إليها، فإن في أعين الأنصار شيئا. يعني الصغر".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ایک انصاری عورت سے شادی کرنا چاہی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”اسے دیکھ لے، کیونکہ انصاریوں کی آنکھیں (عموما چھوٹی) ہوتی ہیں۔“