الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام विवाह, पत्नियों के बीच न्याय, बच्चों की परवरिश, बच्चों के बीच न्याय और बच्चों के अच्छे नाम ممنوعہ نام “ वे नाम जो रखना मना हैं ”
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے رویت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا اور میں زندہ رہا تو ان ناموں سے روک دوں گا: برکت، نافع اور افلح۔“ مجھے یہ علم نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”افلح“ کہا تھا یا نہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتقال فرما گئے اور ان ناموں سے منع نہیں کیا تھا۔
سیدنا عبدالوہاب بن بخت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عبداللہ اور عبدالرحمن سب سے بہترین اور حمام اور حارث سب سے سچے نام ہیں، جبکہ بدترین نام حرب اور مرہ ہیں۔“
|