كتاب النكاح کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل 63. بَابُ: التَّزْوِيجِ عَلَى الإِسْلاَمِ 63. باب: اسلام قبول کر لینے کی شرط پر شادی کر لینے کا بیان۔ |
سنن نسائي
كتاب النكاح کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل The Book of Marriage 15. بَابُ: الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ باب: نیک اور صالح عورت کا بیان۔ Chapter: The Righteous Woman
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا ساری کی ساری پونجی ہے (برتنے کی چیز ہے) ۱؎ لیکن ساری دنیا میں سب سے بہترین (قیمتی) چیز نیک و صالح عورت ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الرضاع 17 (1467)، سنن ابن ماجہ/النکاح 5 (1855)، (تحفة الأشراف: 8849)، مسند احمد (2/168) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی دنیا مطلوب بالذات نہیں ہے، صرف فائدہ اٹھانے کی جگہ ہے، اس لیے اس سے صرف حسب ضرورت فائدہ اٹھایا جائے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.