كتاب النكاح کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل 42. بَابُ: الشُّرُوطِ فِي النِّكَاحِ باب: نکاح کی شرطوں کا بیان۔
عقبہ بن عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(نکاح کی) شرطوں میں سب سے پہلے پوری کی جانے والی شرط وہ ہے جس کے ذریعہ تم عورتوں کی شرمگاہیں اپنے لیے حلال کرتے ہو (یعنی مہر کی ادائیگی)۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الشروط 6 (2721)، النکاح 53 (5151)، صحیح مسلم/النکاح 8 (1418)، سنن ابی داود/النکاح 40 (2139)، سنن الترمذی/النکاح 22 (1127)، سنن ابن ماجہ/النکاح41 (1954)، (تحفة الأشراف: 9953)، مسند احمد (4/114، 150، 151، 152)، سنن الدارمی/النکاح 21 (2249) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عقبہ بن عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(نکاح کی) شرطوں میں سے پہلے پوری کی جانے والی شرط وہ ہے جس کے ذریعہ تم عورتوں کی شرمگاہیں اپنے لیے حلال کرتے ہو“ (یعنی مہر کی ادائیگی)۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 3283 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|