كتاب النكاح کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل 75. بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي الصُّفْرَةِ عِنْدَ التَّزْوِيجِ باب: شادی میں زرد (پیلے) رنگ کے استعمال کی اجازت کا بیان۔
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ آئے اور ان پر زعفران کے رنگ کا اثر تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: ”یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے ایک عورت سے شادی کی ہے (یہ اسی کا اثر و نشان ہے)۔ آپ نے پوچھا؟ مہر کتنا دیا؟ کہا: کھجور کی گٹھلی کے وزن کے برابر سونا، آپ نے فرمایا: ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری ہی کیوں نہ ہو۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/النکاح 30 (2109)، (تحفة الأشراف: 339) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر زردی کا اثر دیکھا (مجھ سے مراد عبدالرحمٰن بن عوف ہیں) پوچھا یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا میں نے ایک انصاری عورت سے شادی کی ہے (یہ اسی کا نشان ہے)، آپ نے فرمایا: ”ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری ہو“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 798)، ویأتي عند المؤلف برقم: 3390 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|