كتاب النكاح کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل 63. بَابُ: التَّزْوِيجِ عَلَى الإِسْلاَمِ 63. باب: اسلام قبول کر لینے کی شرط پر شادی کر لینے کا بیان۔ |
سنن نسائي
كتاب النكاح کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل The Book of Marriage 14. بَابُ: أَىُّ النِّسَاءِ خَيْرٌ باب: زیادہ اچھی اور بہترین عورتیں کون سی ہیں؟ Chapter: Which Woman Is Best?
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا: عورتوں میں اچھی عورت کون سی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”وہ عورت جو اپنے شوہر کو جب وہ اسے دیکھے خوش کر دے ۱؎، جب وہ کسی کام کا اسے حکم دے تو (خوش اسلوبی سے) اسے بجا لائے، اپنی ذات اور اپنے مال کے سلسلے میں شوہر کی مخالفت نہ کرے کہ اسے برا لگے ۲؎“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 13058)، مسند احمد (2/251، 432) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اپنے صاف ستھرے لباس اور خندہ پیشانی سے اس کا استقبال کرے۔ ۲؎: جب شوہر اپنی جنسی خواہش پوری کرنے کے لیے بلائے تو فوراً تیار ہو جائے اور اپنے مال میں کھلے دل سے اسے تصرف کی اجازت دے رکھے۔ قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.