كتاب النكاح کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل 63. بَابُ: التَّزْوِيجِ عَلَى الإِسْلاَمِ 63. باب: اسلام قبول کر لینے کی شرط پر شادی کر لینے کا بیان۔ |
سنن نسائي
كتاب النكاح کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل The Book of Marriage 7. بَابُ: تَزَوُّجِ الْمَرْأَةِ مِثْلَهَا فِي السِّنِّ باب: عورت کا ہم عمر مرد سے شادی کرنے کا بیان۔ Chapter: A Woman Marrying Someone Who Is Similar In Age to Her
بریدہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما نے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو) فاطمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کے لیے پیغام دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ چھوٹی ہے“، پھر علی رضی اللہ عنہ نے فاطمہ رضی اللہ عنہا سے اپنے لیے نکاح کا پیغام دیا تو آپ نے ان کا نکاح علی رضی اللہ عنہ سے کر دیا ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 1972) (صحیح الإسناد)»
وضاحت: ۱؎: کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کے قریب العمر تھے جب کہ ابوبکر اور عمر رضی الله عنہما کی عمر فاطمہ رضی الله عنہا کی بنسبت کہیں زیادہ تھی۔ قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.