كتاب النكاح کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل 54. بَابُ: الْغِيلَةِ باب: دودھ پلانے والی عورت سے جماع کرنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ جدامہ بنت وہب نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا ارادہ ہوا کہ «غیلہ» سے روک دوں پھر مجھے خیال ہوا کہ روم و فارس کے لوگ بھی «غیلہ» کرتے ہیں اور ان کی اولاد کو اس سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا“۔ اسحاق (راوی) کی روایت میں «یصنعہ» کی جگہ «یصنعونہ» ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/النکاح 24 (1442)، سنن ابی داود/الطب 16 (3882)، سنن الترمذی/الطب 27 (2076)، سنن ابن ماجہ/النکاح 6 (2011)، (تحفة الأشراف: 15786)، موطا امام مالک/الرضاع 3 (16)، مسند احمد (6/361، 434)، سنن الدارمی/النکاح 33 (2263) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «غیلہ» یعنی دودھ پلانے والی عورت سے جماع کرنا۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
|