كتاب النكاح کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل 78. بَابُ: الْبِنَاءِ بِابْنَةِ تِسْعٍ باب: نو برس کی عمر میں بچی کی رخصتی کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے شادی کی اس وقت میں چھ برس کی تھی اور جب میری رخصتی ہوئی تو اس وقت میں نو برس کی ہو چکی تھی اور بچیوں (گڑیوں) کے ساتھ کھیلا کرتی تھی۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/النکاح 10 (1422)، (تحفة الأشراف: 17066) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھ سال کی عمر میں مجھ سے شادی کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہاں ان کی رخصتی نو سال کی عمر میں ہوئی۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 17751) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|