كتاب النكاح کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل 72. بَابُ: إِعْلاَنِ النِّكَاحِ بِالصَّوْتِ وَضَرْبِ الدُّفِّ باب: دف بجا کر اور بلند آواز سے نکاح کا اعلان۔
محمد بن حاطب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حلال اور حرام میں فرق یہ ہے کہ نکاح میں دف بجایا جائے اور اس کا اعلان کیا جائے ۱؎“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/النکاح 6 (1088)، سنن ابن ماجہ/النکاح 20 (1896)، (تحفة الأشراف: 11221)، مسند احمد (3/418 و4/259) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: یعنی زنا چوری چھپے ہوتا ہے اور نکاح لوگوں کو بتا کر اور اعلان کر کے کیا جاتا ہے۔ قال الشيخ الألباني: حسن
محمد بن حاطب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حلال و حرام (نکاح) میں تمیز پیدا کرنے والی چیز آواز ہے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 3371 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی نکاح لوگوں کو بتا کر اور اعلان کر کے کیا جاتا ہے اور حرام (زنا) چھپا کر اور چوری کے ساتھ کیا جاتا ہے تاکہ لوگ جان نہ پائیں۔ قال الشيخ الألباني: حسن
|