كتاب الزكاة کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل 77. بَابُ: الْفَقِيرِ الْمُخْتَالِ باب: گھمنڈی فقیر کا بیان۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین طرح کے لوگ ہیں جن سے اللہ عزوجل قیامت کے دن بات نہیں کرے گا: بوڑھا زنا کار، گھمنڈی فقیر، جھوٹا امام“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 14145)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الإیمان 46 (107)، مسند احمد (2/433، 480) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چار طرح کے لوگ ہیں جن سے اللہ بغض رکھتا ہے: قسمیں کھا کھا کر بیچنے والا، گھمنڈی فقیر، بوڑھا زنا کار، ظالم امام (حاکم)“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 12992) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|