كتاب الزكاة کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل 16. بَابُ: زَكَاةِ الْخَيْلِ باب: گھوڑے کی زکاۃ کا بیان۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان پر اس کے غلام اور گھوڑے میں زکاۃ نہیں ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الزکاة45 (1463)، 46 (1464)، صحیح مسلم/الزکاة2 (982)، سنن ابی داود/الزکاة10 (1594)، سنن الترمذی/الزکاة 8 (628)، سنن ابن ماجہ/الزکاة 15 (1812)، (تحفة الأشراف: 14153)، موطا امام مالک/الزکاة23 (37)، مسند احمد (2/242، 249، 254، 279، 410، 420، 432، 454، 469، 470، 477، وانظر ما بعدہ-2474) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان پر اس کے غلام اور گھوڑے میں زکاۃ نہیں ہے“۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان پر اس کے غلام میں اور اس کے گھوڑے میں زکاۃ نہیں ہے“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2469 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی پر اس کے گھوڑے اور اس کے غلام میں زکاۃ نہیں ہے“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2469 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|