كتاب الزكاة کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل 32. بَابُ: فَرْضِ زَكَاةِ رَمَضَانَ عَلَى الصَّغِيرِ 32. باب: چھوٹے بچے پر صدقہ فطر کی فرضیت کا بیان۔ 49. بَابُ: جَهْدِ الْمُقِلِّ 49. باب: کم مال والے کا اپنی محنت کی کمائی سے صدقہ کرنے کے ثواب کا بیان۔ |
سنن نسائي
كتاب الزكاة کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل The Book of Zakah 11. بَابُ: مَانِعِ زَكَاةِ الْغَنَمِ باب: بکریوں کی زکاۃ نہ دینے والے کا بیان۔ Chapter: The One Who Withholds Zakah On Sheep
ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اونٹ گائے اور بکریاں رکھتا ہو اور ان کی زکاۃ نہ دے تو وہ دنیا میں جیسے تھے اس سے بڑے اور موٹے تازے ہو کر آئیں گے، اور وہ اسے اپنی سینگوں سے ماریں گے، اور اپنی کھروں سے روندیں گے، جب آخری جانور مار چکے گا تو پھر پہلا جانور لوٹا دیا جائے گا، اور یہ سلسلہ جاری رہے گا یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2442 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.