كتاب الزكاة کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل 24. بَابُ: الْقَدْرِ الَّذِي تَجِبُ فِيهِ الصَّدَقَةُ باب: کتنے مال میں زکاۃ واجب ہے؟
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ اوقیہ سے کم چاندی میں زکاۃ نہیں ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الزکاة 1 (1559)، سنن ابن ماجہ/الزکاة 23 (1832)، (تحفة الأشراف: 4042)، مسند احمد (3/59، 83، 97) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابو سعید خدری رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ اوقیہ سے کم (چاندی) میں زکاۃ نہیں، اور نہ پانچ اونٹ سے کم میں زکاۃ ہے، اور نہ پانچ وسق سے کم غلہ میں زکاۃ ہے“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2447 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|