كتاب الزكاة کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل 65. بَابُ: الشَّفَاعَةِ فِي الصَّدَقَةِ باب: صدقہ دینے کی سفارش کا ثواب۔
ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفارش کرو تمہاری سفارش قبول کی جائے گی، اللہ اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے جو چاہے فیصلہ فرمائے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الزکاة 21 (1432)، والأدب 36 (6027)، 37 (6028)، التوحید 31 (7476)، صحیح مسلم/البر 44 (2627)، سنن ابی داود/الأدب 126 (5132)، سنن الترمذی/العلم 14 (2672)، (تحفة الأشراف: 9036)، مسند احمد (4/400، 409، 413) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
معاویہ بن ابی سفیان رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کوئی چیز مجھ سے مانگتا ہے تو میں نہیں دیتا، تاکہ تم اس سلسلہ میں سفارش کرو، اور سفارش کرنے کا اجر پاؤ“، نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفارش کرو تمہیں سفارش کا اجر (ثواب) دیا جائے گا“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الأدب126 (5132) (تحفة الأشراف: 11447) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|