كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار 12. باب مَا جَاءَ فِيمَنْ يَسْتَعْجِلُ فِي دُعَائِهِ باب: دعا کی قبولیت میں جلد بازی نہ کرنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر کسی کی دعا قبول کی جاتی ہے، جب تک کہ وہ جلدی نہ مچائے (جلدی یہ ہے کہ) وہ کہنے لگتا ہے: میں نے دعا کی مگر وہ قبول نہ ہوئی“ ۱؎۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں انس رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الدعوات 22 (6340)، صحیح مسلم/الزکر والدعاء 25 (2735)، سنن ابی داود/ الصلاة 358 (1484)، سنن ابن ماجہ/الدعاء 8 (3853) (تحفة الأشراف: 12929)، وط/القرآن 8 (29)، و مسند احمد (2/396) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس سے معلوم ہوا کہ دعا کرتے ہوئے انسان یہ کبھی نہ سوچے کہ دعا مانگتے ہوئے اتنا عرصہ گزر گیا اور دعا قبول نہیں ہوئی، بلکہ اسے مسلسل دعا مانگتے رہنا چاہیئے، کیونکہ اس تاخیر میں بھی کوئی مصلحت ہے جو صرف اللہ کو معلوم ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (2334)
|