كِتَاب الطَّهَارَةِ کتاب: طہارت کے مسائل 137. باب الْمَنِيِّ يُصِيبُ الثَّوْبَ باب: کپڑے میں منی لگ جائے تو اس کے حکم کا بیان۔
ہمام بن حارث کہتے ہیں کہ وہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھے، ہمام کو احتلام ہو گیا، تو عائشہ رضی اللہ عنہا کی ایک لونڈی نے انہیں دیکھ لیا کہ وہ اپنے کپڑے سے جنابت کے اثر کو یا اپنے کپڑے کو دھو رہے ہیں، اس نے عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتایا تو انہوں نے کہا: میں نے اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے منی کھرچتے دیکھا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الطھارة 32 (288)، سنن الترمذی/الطھارة 85 (116)، سنن النسائی/الطھارة 188 (298)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 82 (537)، (تحفة الأشراف: 17676)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/67، 125، 135، 213، 239، 263، 280) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے منی کھرچ ڈالتی تھی، پھر آپ اسی میں نماز پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15937)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/125، 132، 213) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سلیمان بن یسار کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کو کہتے سنا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے منی دھوتی تھیں، کہتی ہیں کہ پھر میں اس میں ایک یا کئی دھبے اور نشان دیکھتی تھی۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوضوء 64 (229)، 65 (232)، صحیح مسلم/الطھارة 32 (289)، سنن الترمذی/الطھارة 86 (117)، سنن النسائی/الطھارة 187 (296)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 81 (536)، (تحفة الأشراف: 16135)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/142، 235) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|