أبواب التيمم کتاب: تیمم کے احکام و مسائل 137. . بَابُ: النَّهْيِ أَنْ يَرَى عَوْرَةَ أَخِيهِ باب: اپنے مسلمان بھائی کی شرمگاہ (ستر) دیکھنے کی ممانعت۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت عورت کے اور مرد مرد کے ستر کو نہ دیکھے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحیض 17 (338)، سنن الترمذی/الأدب 38 (2793)، سنن ابی داود/الحمام 3 (4018)، (تحفةالأشراف: 4115)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/ 63) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شرمگاہ کبھی نہیں دیکھی۔ ابوبکر بن ابی شیبہ کہتے ہیں: ابونعیم «عن مولاة لعائشة» کہتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17816، ومصباح الزجاجة: 250)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/63، 190) (ضعیف)» (اس حدیث کی سند میں مولیٰ عائشہ مجہول الحال ہیں، اس لئے یہ ضعیف ہے، ملاحظہ ہو: الإرواء: 1812، یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: 1922)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|