أبواب التيمم کتاب: تیمم کے احکام و مسائل 130. . بَابٌ في مُؤَاكَلَةِ الْحَائِضِ باب: حائضہ عورت کے ساتھ کھانے کا بیان۔
عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حائضہ کے ساتھ کھانے کے متعلق پوچھا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے ساتھ کھاؤ“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الطہارة 83 (212)، سنن الترمذی/الطہارة 100 (133)، (تحفة الأشراف: 5326)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/293)، سنن الدارمی/الطہارة 108 (1113) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|