أبواب التيمم کتاب: تیمم کے احکام و مسائل 136. . بَابُ: الْمَجِّ فِي الإِنَاءِ باب: برتن میں کلی کرنے کا بیان۔
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ کی خدمت میں (پانی کا) ڈول حاضر کیا گیا، آپ نے اس میں سے پانی لے کر کلی کی، پھر ڈول میں کلی کی جو کستوری کی طرح یا کستوری سے پاکیزہ تر تھی اور آپ نے ڈول سے باہر ناک صاف کی۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11767، ومصباح الزجاجة: 249)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/ 316، 318) (ضعیف)» (یہ سند ضعیف ہے اس لئے کہ عبد الجبار بن وائل اور ان کے والد کے مابین انقطاع ہے، انہوں نے اپنے والد سے کچھ نہیں سنا ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کو وہ کلی یاد ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈول میں کی تھی جس کا پانی ان کے کنوئیں سے بھرا گیا تھا۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/العلم 19 (77)، الوضوء 41 (189)، الدعوات 31 (6354)، (تحفة الأشراف: 9750، 11235)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/المساجد 47 (1494)، مسند احمد (5/427، 429) (صحیح)» (تفصیل کے لئے حدیث نمبر 754، ملاحظہ کریں)
قال الشيخ الألباني: صحيح
|