أبواب التيمم کتاب: تیمم کے احکام و مسائل 139. . بَابُ: مَنْ تَوَضَّأَ فَتَرَكَ مَوْضِعًا لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ باب: وضو میں کوئی جگہ سوکھی چھوڑ دی تو کیا کرے؟
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی وضو کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور اس نے ناخن کی مقدار خشک جگہ چھوڑ دی تھی، جہاں پانی نہیں پہنچا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”جاؤ دوبارہ اچھی طرح وضو کرو“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الطہارة 67 (173)، (تحفة الأشراف: 1148)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/143، 146) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا، جس نے وضو کیا اور اپنے پاؤں پر ناخن برابر جگہ خشک چھوڑ دی، تو آپ نے اسے وضو اور نماز دونوں کو دوہرانے کا حکم دیا، عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس نے دوبارہ وضو کیا، اور نماز پڑھی۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الطہارة 10 (243)، (تحفة الأشراف: 10421)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة 67 (173) مسند احمد (1/21، 23) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|