أبواب التيمم کتاب: تیمم کے احکام و مسائل 133. بَابُ: الْحَائِضِ تَخْتَضِبُ باب: حائضہ عورت کے خضاب (مہندی) لگانے کا بیان۔
معاذہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا حائضہ مہندی لگا سکتی ہے؟ انہوں نے کہا: ”ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مہندی لگاتے تھے، لیکن آپ ہمیں منع نہ فرماتے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17972، ومصباح الزجاجة: 246) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|