أبواب التيمم کتاب: تیمم کے احکام و مسائل 104. . بَابُ: مَنْ قَالَ يُجْزِئُهُ غَسْلُ يَدَيْهِ باب: کھانے پینے کے لیے جنبی کا صرف ہاتھ دھو لینا ہی کافی ہے۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانے کا ارادہ کرتے اور آپ جنبی ہوتے، تو اپنے ہاتھ دھو لیتے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم (584)، (تحفة الأشراف: 17769) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ حدیث اس سے پہلے والے باب کی حدیث سے بظاہر متعارض ہے، مگر تطبیق اس طرح دی جاتی ہے کہ کبھی بیان جواز کے لئے صرف دونوں ہاتھ دھونے پر اکتفا کرتے،اور کبھی مکمل وضو کرتے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|