أبواب التيمم کتاب: تیمم کے احکام و مسائل 118. . بَابٌ في مَا جَاءَ فِي دَمِ الْحَيْضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ باب: حیض کا خون کپڑے میں لگ جائے تو کیا کرے؟
ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کپڑوں میں لگ جانے والے حیض کے خون کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پانی اور بیر کی پتی سے دھو ڈالو، اور اسے کھرچ ڈالو، اگرچہ لکڑی ہی سے سہی“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الطہارة 132 (363)، سنن النسائی/الطہارة 185 (293)، الحیض 26 (395)، (تحفة الأشراف: 18344)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/355، 356)، سنن الدارمی/الطہارة 105 (1059) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
اسماء بنت ابی بکر الصدیق رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کپڑے میں حیض کا خون لگ جانے کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے انگلیوں سے رگڑو اور پانی سے دھو ڈالو، پھر اس میں نماز پڑھو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الو ضوء 63 (227)، الحیض 9 (307)، صحیح مسلم/الطہارة 33 (291)، سنن الترمذی/الطہارة 104 (138)، سنن ابی داود/ الطہارة 132 (361)، سنن النسائی/الطہارة 185 (294)، الحیض 26 (394)، (تحفة الأشراف: 15743)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الطہارة 28 (103)، سنن الدارمی/الطہارة 83 (799) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم میں سے جب کسی کو حیض آتا تو حیض سے پاک ہونے کے وقت وہ اپنے کپڑے میں لگے ہوئے حیض کے خون کو کھرچ کر دھو لیتی اور باقی حصہ پر پانی چھڑک دیتی، پھر اسے پہن کر نماز پڑھتی۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحیض 9 (308)، (تحفة الأشراف: 17508) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|