أبواب التيمم کتاب: تیمم کے احکام و مسائل 96. بَابٌ في الْوُضُوءِ بَعْدَ الْغُسْلِ باب: کیا غسل جنابت کے بعد وضو کی ضرورت ہے؟
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل جنابت کے بعد وضو نہیں کرتے تھے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الطہارة 79 (107)، سنن النسائی/الطہارة 160 (253)، (تحفة الأشراف: 16019، 16025)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة 99 (250)، مسند احمد (6/68، 119، 154، 192، 253، 258) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ ﷺ غسل جنابت سے پہلے وضو کر لیتے تھے، پھر غسل کے بعد آپ نیا وضو نہ فرماتے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|