أبواب التيمم کتاب: تیمم کے احکام و مسائل 103. . بَابٌ في الْجُنُبِ يَأْكُلُ وَيَشْرَبُ باب: جنابت کی حالت میں کھانے پینے کے حکم کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانے کا ارادہ کرتے اور جنبی ہوتے، تو وضو کر لیتے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحیض 6 (305)، سنن ابی داود/الطہارة 89 (224)، سنن النسائی/الطہارة 163 (256)، (تحفة الأشراف: 15926)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/126، 134، 191، 192، 235، 260، 273)، سنن الدارمی/الطہارة 73 (784) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنبی کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا وہ (بحالت جنابت) سو سکتا ہے، یا کھا پی سکتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جب وہ نماز جیسا وضو کر لے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 2280) (صحیح)» (سند میں شرحبیل ہیں، جن کو آخری عمر میں اختلاط ہو گیا تھا، لیکن سابقہ حدیث ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح
|