كِتَاب الصَّلَاةِ کتاب: نماز کے احکام و مسائل 15. باب فِي حَصَى الْمَسْجِدِ باب: مسجد کی کنکریوں کا بیان۔
ابوالولید سے روایت ہے کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مسجد کی کنکریوں کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: ایک رات بارش ہوئی، زمین گیلی ہو گئی تو لوگ اپنے کپڑوں میں کنکریاں لا لا کر اپنے نیچے بچھانے لگے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ چکے تو فرمایا: ”کتنا اچھا کام ہے یہ“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 8594) (ضعیف)» (اس کے راوی ”ابوالولید“ مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
ابوصالح کہتے ہیں کہ کہا جاتا تھا: جب آدمی کنکریوں کو مسجد سے نکالتا ہے تو وہ اسے قسم دلاتی ہیں (کہ ہمیں نہ نکالو)۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12837) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح مقطوع
ابوبدر کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً روایت کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنکری اس شخص کو قسم دلاتی ہے جو اس کو مسجد سے نکالتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12837) (ضعیف)» (اس میں ”قاضی شریک“ ضعیف راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|