كِتَاب الصَّلَاةِ کتاب: نماز کے احکام و مسائل 25. باب النَّهْىِ عَنِ الصَّلاَةِ، فِي مَبَارِكِ الإِبِلِ باب: اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہ (باڑے) میں نماز پڑھنے کی ممانعت۔
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اونٹ کے باڑوں (بیٹھنے کی جگہوں) میں نماز پڑھنے کے متعلق پوچھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اونٹ کے بیٹھنے کی جگہوں میں نماز نہ پڑھو اس لیے کہ وہ شیطانوں میں سے ہیں“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھنے کے متعلق پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہاں نماز پڑھو، اس لیے کہ یہ باعث برکت ہے“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 184، (تحفة الأشراف: 1783، 1686) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی ان میں شیطانی خصلتیں ہیں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
وللحديث شاھد عند مسلم (360) وانظر الحديث السابق (184) |