كتاب الآداب كتاب الآداب |
مشكوة المصابيح
كتاب الآداب كتاب الآداب دعا مانگتے وقت بخل نہیں کرنا چاہیے
جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک اعرابی آیا، اس نے اپنا اونٹ بٹھایا پھر اسے باندھا اور مسجد میں آیا، اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، جب آپ نے سلام پھیرا تو وہ اپنی سواری کے پاس آیا، اسے کھولا اور اس پر سوار ہو کر بلند آواز سے کہا: اے اللہ! مجھ پر اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر رحم فرما اور ہماری رحمت میں کسی اور کو شریک نہ کرنا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم گمان کرتے ہو وہ زیادہ نادان ہے یا اس کا اونٹ؟ کیا تم نے اس کی بات نہیں سنی؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا، کیوں نہیں، سنی ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”بندے کے جھوٹا ہونے کے لیے کافی ہے۔ “ باب الاعتصام کی فصل اول میں بیان ہو چکی ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4885) ٭ فيه أبو عبد الله الجشمي: مجھول. حديث ’’کفي بالمرء کذبًا‘‘ تقدم (156)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.