كتاب الآداب كتاب الآداب |
مشكوة المصابيح
كتاب الآداب كتاب الآداب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین دن سے زیادہ ناراض رہے
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، صفیہ رضی اللہ عنہ کا اونٹ بیمار ہو گیا جبکہ زینب رضی اللہ عنہ کے پاس زائد سواری تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زینب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اس (صفیہ رضی اللہ عنہ) کو اونٹ دے دو۔ “ انہوں نے کہا: میں اس یہودن کو دوں! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ناراض ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ذوالحجہ، محرم اور صفر کے چند ایام تک ان سے صحبت ترک کر دی۔ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد۔ اور معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”جو شخص کسی مومن کی عزت بچاتا ہے۔ “ باب الشفقۃ و الرحمۃ میں گزر چکی ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه أبو داود (4602) حديث من حمي مؤمنًا تقدم (4986)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.