كتاب الآداب كتاب الآداب |
مشكوة المصابيح
كتاب الآداب كتاب الآداب جہاد کے دوران اشعار کہنے کی فضیلت
کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ نے شعر کی مذمت کے بارے میں حکم اتارا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک مومن اپنی تلوار اور اپنی زبان سے جہاد کرتا ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! (یہ ہجو اس طرح ہے) گویا تم ان پر تیر اندازی کر رہے ہو۔ “ استیعاب لابن عبدالبر میں ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ شعر کے متعلق کیا فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک مومن اپنی تلوار اور اپنی زبان کے ساتھ جہاد کرتا ہے۔ “ اسنادہ صحیح، رواہ فی شرح السنہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه البغوي في شرح السنة (378/12 ح 3409) [و أحمد (456/3 والزھري صرح بالسماع عنده) و رواه أحمد (460/3، 387/6) وصححه ابن حبان (الموارد: 2018)] ٭ عبد الرحمٰن بن عبد الله بن کعب بن مالک سمع من جده کما في صحيح البخاري (2948)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.